پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

معروف لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے موسیقی چھوڑنے کی وجہ بتا دی

مصنف:

پاکستان کی معروف سندھی لوک گلوکارہ شازیہ خشک، جنہوں نے مذہب کی خاطر موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا، طویل عرصے بعد باپردہ ویڈیو انٹرویو کے ذریعے منظر عام پر آگئی ہیں۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شازیہ خشک نے گلوکاری چھوڑنے کے فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ معروف نعت خواں جنید جمشید کی وفات نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا، جس کے بعد انہوں نے موسیقی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔شازیہ خشک کے مطابق انہوں نے 2018ء میں گلوکاری چھوڑ دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے جڑواں بچے بیرون ملک مقیم ہیں اور وہ خود تنہا رہتی ہیں، تاہم انہیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کبھی کسی کو اکیلا نہیں چھوڑتا۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں ہدایت عطا کی، جس سے ان کی سوچ اور زندگی کا رخ بدل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شازیہ خشک اب روایتی ملبوسات، جلد کی نگہداشت سے متعلق مصنوعات اور زیورات پر مشتمل ایک چھوٹا کاروبار چلا رہی ہیں۔


واضح رہے کہ شازیہ خشک پاکستان کی مقبول سندھی لوک گلوکارہ رہی ہیں۔ انہیں اپنے مشہور گیت ’’لال میری پت‘‘ سے ملک اور بیرون ملک غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی تھی۔