جمعرات، 22 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی آئی اے نے نئے یونیفارم ڈیزائن کیلئے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کا انتخاب کرلیا

مصنف:

فیشن رن وے سے ائیرپورٹ رن وے تک، پی آئی اے نے اپنے نئے یونیفارم ڈیزائن کیلئے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کا انتخاب کرلیا


ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ائی اے نے گزشتہ ماہ کراچی میں ملک کے تمام معروف فیشن ڈیزائنرز پی ائی اے کے نئے یونیفارم ڈیزائن کرنے کیلئے مدعو کیا تھا ،ڈیزائنز کا انتخاب پیش کردہ ڈیزائنز کی جدت، اعلی معیار اور پی ائی اے اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے پر کیا گیا ،حسن شہریار یاسین کے ڈیزائن کردہ یونیفارمز کی رونمائی پی آئی اے کے نئے جہاز بوئنگ 787 کی پہلی پرواز کے موقع پر کیا جائے گا

پہلی پرواز 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد کیلئے پرواز بھرے گی جس پر نئے یونیفارم میں ملبوس عملہ مسافروں کو خوش آمدید کہے گا ،پی ائی اے کی نئے انتظامیہ مسافروں کو خدمت کے اعلی ترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے،اس میں جدید ترین اور انٹرٹینمنٹ سے لیس جہازوں کی شمولیٹ، بیڑے میں پہلے سے شامل جہازوں کی نئی نشستیں اور کیبن، نئے عملے، اور نئے کھانے کی مینو شامل ہیں ،نئے یونفارمز پی ائی اے کی تبدیلی اور جدت کی طرف اہم سنگ میل ہے