پیر، 2 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ثمر ہارون بلور نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کا چارج سنبھال لیا


 گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ثمر ہارون بلور نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کا چارج سنبھال لیا۔


ثمر ہارون بلور نے اہم ذمہ داری سونپنے پر گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعتماد پر اظہارِ تشکر کیا کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے اعتماد اور ذمہ داری سونپنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے، بدلتا، نکھرتا اور مضبوط خیبرپختونخوا ہمارا وژن ہے، صوبے کو دوبارہ آباد کرنا اور عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔


انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور قدرتی آفات سے متاثرہ صوبے کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں۔ صوبے میں جہاں بھی کوئی آفت، سانحہ یا مصیبت پیش آئے، متاثرہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی۔


ثمر ہارون نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور دوبارہ آبادکاری کا عمل مختصر ترین وقت میں مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا کی تعمیرِ نو اور عوام کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔