اتوار، 22 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی چل بسے

مصنف:

سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن حسین نقی انتقال کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج دن ساڑھے 12 بجے جامعہ المنتظر، لاہور میں ادا کی جائے گی۔


حسین نقی 1938 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے صحافت کے شعبے میں طویل خدمات انجام دیں اور پی پی آئی، دی نیوز، دی سن اور ویو پوائنٹ سمیت متعدد صحافتی اداروں سے وابستہ رہے۔ انہوں نے لاہور سے پہلا پنجابی روزنامہ ’سجن‘ بھی جاری کیا۔


صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


صدرِ مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حسین نقی نے صحافت، آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے طویل عرصے تک خدمات انجام دیں اور جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


صدر آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حسین نقی کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔