اتوار، 22 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی تجویز کی حمایت کریں گے، مصطفیٰ کمال

mustafa kaml mqm
مصنف:

وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وہ نئے صوبوں کے قیام کی تحریک سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، اگر کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوئی تو اس کی بھی بھرپور حمایت کریں گے۔


مصطفیٰ کمال نے اپنے بیان میں کہا کہ دسمبر اہم مہینہ ہے اور جو کچھ ہونا ہے وہ اگلے بجٹ سے پہلے ہونا ہے۔ نئے صوبوں کا قیام ہماری نسلوں کی بقا کا معاملہ اور ہماری لائف لائن ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر نئے صوبوں کے حوالے سے بات چیت سرکاری سطح پر نہ ہو رہی ہوتی تو اب تک کوئی نہ کوئی اسے رکوا چکا ہوتا۔ اب کسی سیاسی جماعت کو بچانے کا نہیں بلکہ ریاست کو بچانے کا وقت ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بغیر کسی شرط کے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرے۔ ان کے بقول یہ پی ٹی آئی کے لیے ریاست کے ساتھ اپنے معاملات بہتر بنانے کا بہترین موقع ہے۔مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہیں تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر ریفرنڈم کی منظوری بھی لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سمجھدار ہیں اور جانتے ہیں کہ ہر کام کا ایک مناسب وقت ہوتا ہے۔