اتوار، 22 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

ctd police
مصنف:

پشاور کے علاقے متنی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔


سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت عبدالرشید، سعید اللہ اور سعید نواب کے ناموں سے ہوئی ہے۔


سی پی او کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سرکاری تنصیبات پر حملوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، ایک پستول، 3 ہینڈ گرنیڈ، 5 میگزین اور قومی شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔


سی پی او کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں ملیں، جبکہ فرار ہونے والے دیگر دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے