شیخوپورہ میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 220 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

مصنف:
شیخوپورہ: وزیراعلیٰ پنجاب کے ’’پنجاب دھی رانی‘‘ پروگرام کے تحت شیخوپورہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 200 مسلم اور 20 اقلیتی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
تقریب میں صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے 220 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے مالیت کا سلامی کارڈ دیا گیا، جبکہ تقریب میں شرکا کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ان والدین کے ساتھ کھڑی ہیں جو اپنی بیٹیوں کا شرعی فریضہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ مارچ تک 13 ہزار جوڑوں کی شادیوں کا ہدف مکمل کیا جائے گا
مزید پڑھیں




