ہفتہ، 21 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بلوچستان کے لئے 25 ہزار نوکریاں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مشکور ہوں، وزیراعلیٰ بلوچستان

مصنف:

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے 25 ہزار سرکاری ملازمتوں کا اعلان کیا ہے، جس پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مشکور ہوں۔


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق وفاق کی جانب سے اعلان کردہ 25 ہزار سرکاری ملازمتیں مشاورت کے بعد بلوچستان کے تمام اضلاع میں آبادی کے تناسب سے تقسیم کی جائیں گی، جبکہ سرحدی اضلاع کے نوجوانوں کے لیے اضافی کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ کے یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز، مصنوعی ذہانت (AI) اور دیگر جدید مہارتوں کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرنے کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی حاصل کر سکیں۔



دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات کے دوران بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی رابطہ کاری اور مؤثر تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ صوبے میں امن و استحکام کے فروغ اور عوام کی فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے مشترکہ اور مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔