سہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

مصنف:
پاکستان میں جاری سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیمیں سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے میدان میں اتری ہیں دونوں ٹیموں کو اپنے ابتدائی میچ میں میزبان پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سا منا کرنا پڑا تھا۔
انگلینڈ کی قیادت ہیری بروک جبکہ سری لنکا کی قیادت کوشل مینڈس کر رہے ہیں دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ 5 ون ڈے مقابلوں میں انگلینڈ نے 4 جبکہ سری لنکا نے ایک میچ جیتا ہے۔
سیریز کا یہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جانے والا آخری مقابلہ ہے، جس کے بعد باقی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔





