مانیٹری پالیسی کا اعلان،اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11.5 سے بڑھا کر 12 فیصد کر دی

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائٹس اضافے کا اعلان کیا، جس کے بعد شرح سود 11.5 فیصد سے بڑھ کر 12 فیصد ہوگئی۔
قبل ازیں گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت مانیٹری کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کی شرح 7.1 فیصد رہی ہے، جبکہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے-
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات بھی سامنے آئے ہیں۔ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 10 میں سے 9 ارکان نے پالیسی ریٹ میں اضافے کے حق میں ووٹ دیا رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر تقریباً 45 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کے گزشتہ اجلاس میں شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم معاشی ماہرین کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیرونی معاشی دباؤ کے اثرات کم کرنے کے لیے شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں



