Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شرائط پوری ہونے پر آبنائے ہرمز کھول دیں گے،عباس عراقچی

america
مصنف:

نیویارک: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے قطر کے ذریعے امریکا کو آبنائے ہرمز سے متعلق 7 روزہ منصوبہ پہنچا دیا ہے، جسے قبول کیے جانے کی صورت میں آبنائے ہرمز 7 روز میں کھولی جاسکتی ہے۔


اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ضروری شرائط پوری ہونے پر آبنائے ہرمز دوبارہ کھول کر بحری آمدورفت بحال کی جاسکتی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق 7 روز کی مدت امریکا کی جانب سے منصوبہ قبول کیے جانے کے وقت سے شروع ہوگی، جبکہ ضروری اقدامات مکمل ہونے کی صورت میں ایران 4 سے 5 روز میں عمل مکمل کرسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چھٹے روز آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، جبکہ ساتویں روز امریکا حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کی میز پر آ جائے گا۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران محفوظ اور پرامن بحری آمدورفت کے لیے پرعزم ہے، تاہم فوجی کارروائیوں، دھمکیوں، ناکا بندی یا معاشی دباؤ کے ذریعے بحری سلامتی بحال نہیں کی جاسکتی۔


انہوں نے واضح کیا کہ ایران دباؤ، دھمکی یا خوف زدہ کرنے کی کوشش قبول نہیں کرے گا اور دباؤ کے تحت اپنے خودمختار حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔