پشاور: حسن خیل پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک کانسٹیبل شہید

مصنف:
پشاور: حسن خیل کے علاقے میں پولیس پوسٹ سپین میلہ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا، جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق گزشتہ رات دہشت گردوں نے حسن خیل میں پولیس پوسٹ سپین میلہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
میاں سعید نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے حملے کا فوری جواب دیا، جس پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ جوابی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔سی سی پی او پشاور کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، جبکہ واقعے کے بعد سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں





