کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس چیک پوسٹ چنغوص پر رات گئے دہشت گردوں کا ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے, فائرنگ کا تبادلہ صبح تک جاری رہا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے, نصب شدہ بارودی مواد بھی ناکارہ بنا دیا گیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرک فضل واحد کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی، تاہم وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا,پولیس جوانوں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رات گئے شروع ہو کر صبح تک جاری رہا۔
ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے باعث چیک پوسٹ کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے،تاہم پولیس کی جانب سے مؤثر مقابلے اور سخت مزاحمت کےبعد تمام حملہ آور پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے، وا قعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران بم ڈسپوزل یونٹ نے بارودی مواد سے بھری ایک آئی ای ڈی بھی برآمد کرلی۔
واقعے کے فوری بعد ڈی پی او کرک اضافی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے لاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے-




