میچ دیکھنے کیلئے بیوی کو کرسی سے باندھنا مہنگا پڑ گیا،پولیس نے گرفتار کر لیا

امریکی ریاست ورجینیا میں 64 سالہ شہری کو مبینہ طور پر فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے اپنی اہلیہ کو تہہ خانے میں کرسی سے باندھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم ٹیری وارڈ کو اغوا اور خاندان کے فرد پر حملے کے الزامات کا سامنا ہے۔ واقعہ مبینہ طور پر اتوار کی شب پیش آیا۔
عدالتی شکایت کے مطابق ملزم کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ ٹیری وارڈ نے انہیں ٹیپ کے ذریعے تہہ خا نےمیں موجود کرسی کےساتھ باندھ دیا تھاشکایت میں مزید کہا گیا ہےکہ ملزم نے بھی اپنی اہلیہ کو باندھنے اور اسی حالت میں چھوڑنے کا اعتراف کیا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کے دونوں بازوؤں پر نشانات اور ٹیپ کے آثار پائے گئے جبکہ انہوں نے حکام کو بتایا کہ انہیں تقریباً 45 منٹ تک باندھ کر رکھا گیا,ملزم پر اغوا کا الزام عائد کیا گیا ہے جو ریاست ور جینیا کے قانون کے تحت کلاس فائیو جرم ہے جبکہ خاندان کے فرد پر حملے کا الزام بھی شامل ہے ٹیری وارڈ کو 10 نومبر کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔
امریکا میں اتوار کے روز فٹ بال میچ دیکھنا لاکھوں شائقین کی دیرینہ روایت ہے، جہاں بہت سے لوگ اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچ دیکھنے کے لیے مخصوص معمولات اپناتے ہیں۔ تاہم، ٹیری وارڈ کے خلاف الزامات نے کھیلوں سے غیر معمولی حد تک وابستگی اور گھریلو تنازعات کے درمیان تعلق پر بھی توجہ مبذول کرائی ہے۔




