جمعرات، 22 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مڈٹرم الیکشن کے بعدامریکا اور اسرائیل کا ایران پر بڑے حملوں کا منصوبہ ، امریکی اخبار

trump neetan

امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ امریکا اور اسرائیل نے انتخابات کے بعد ایران پر نئے حملوں کا منصوبہ بنالیا۔


امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا اور اسرائیل نے امریکی وسط مدتی انتخابات کےبعد ایران پر دوبارہ حملوں کا منصوبہ بنالیا ہے، دونوں ممالک کی افواج ممکنہ حملوں کی مشقیں بھی تیز کرچکی ہیں، ممکنہ اہداف میں ایران کی توانائی تنصیبات، جوہری مراکز، میزائل اور ڈرونز ذخائرشامل ہیں۔


امریکی عہدیدار کا کہنا ہےکہ مختصر مگر شدید فوجی کارروائی ایران کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا سکتی ہے، یہ فوجی کارروائی ایران کو مجبورکرسکتی ہےکہ وہ سفارتی سطح پر رعایتیں دینے پر آمادہ ہوجائےامریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے رواں ہفتے اسرائیل میں نیتن یاہو سے ممکنہ حملوں پربات کی ہے،  امریکی اور اسرائیلی طیارے عراق کی فضائی حدود میں حملوں کی مشقیں کررہے ہیں۔


دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس نے امریکی حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے اسرائیل کے غیر اعلانیہ دورے کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات کی۔


یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب واشنگٹن اور تل ابیب ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر مزید فوجی کارروائیوں کے امکان پر بات چیت کر رہے تھے۔ امریکی محکمہ جنگ نے اس ملاقات کی تصدیق کے لیے وائس آف امریکا کی درخواست پر تبصرہ نہیں کیا۔


ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امریکا میں 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر نئے فوجی حملوں کا حکم نہیں دیں گے۔