کراچی: منشیات فروشی کے الزامات کے حوالے سے معروف ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت نے مزید دو مقدمات میں عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا۔
عدالت نے ایک ہی روز دو الگ الگ مقدمات میں ملزمہ کی بریت کا فیصلہ سنایا، جس کے بعد وہ اپنے خلاف درج مجموعی طور پر 22 مقدمات میں سے پانچ مقدمات میں بری ہوچکی ہیں۔ زیر سماعت ہیں۔ ملزمہ کو ’’کوکین کوئین‘‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، عدالت نے دستیاب شواہد کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ ان مقدمات میں ملزمہ کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کافی شواہد موجود نہیں ہیں، جس کی بنیاد پر انہیں دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا۔
مزید پڑھیں






