ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اے عمرِ رواں زرا تیز چل ،شاعرہ:ردا فاطمہ اعوان

نقطہ نظر

عمرِ رواں___

اے عمرِ رواں زرا تیز چل

مجھے یہ جہاں اچھا نہیں لگتا

میرے بکھر گئے ہیں خواب سارے

کہ اب پانے کو بچا ہی کیا ہے

مٹ گئی ہیں حسرتیں ساری

کہ زندگی اب تیرا ارمان کیا ہے

بکھرا ہوا وجود تنکوں کی طرح

اب تعمیر کرنے کو بچا ہی کیا ہے

میں نے خواہشوں کا گلا گھونٹ لیا

اے زندگی اب تجھ سے گلہ ہی کیا

اٹھ گیا ہے رنگوں سے دل میرا

زندگی میں سیاہی کے سوا بچا ہی کیا ہے

میرا اعتبار ریزہ ریزہ ہو گیا ہے

پیچھے آزمانے کو بچا ہی کیا ہے

میں تیری سختیوں سے تھک گئی ہوں

اب چوٹ کھانے کو بچا ہی کیا ہے

میری خوشیاں میرا سکون لٹ گیا ہے

اب میرے پاس گنوانے کو بچا ہی کیا ہے

اے عمر رواں ختم کر دے یہ قصہ

نئی دنیا بسانے کو بچا ہی کیا ہے