آزاد جموں وکشمیر کے باشعورعوام کا ریاست میں انتشار پھیلانے والے فسادی جتھے کوکرارا جواب

آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے ریاست میں انتشار پھیلانے کے الزامات اور مبینہ گمراہ کن پراپیگنڈے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو تقسیم کرنے کی کوششیں قابل قبول نہیں۔
شہریوں کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی مختلف دھڑوں میں تقسیم ہوکر ایک انتشار پسند گروہ کی شکل اختیار کرچکی ہے، جبکہ راولاکوٹ کے ایک محدود علاقے کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے عناصر نے اپنے مبینہ سیاسی مقاصد اور مفادات کے لیے عام عوام کو استعمال کیا۔ ریاست کی تقسیم کی باتیں کرنے والے عناصر کا ایجنڈا بیرونی ہے اور انہیں بیرون ملک سے فنڈنگ بھی فراہم کی جارہی ہے۔عوام نے ریاست میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو خطے میں انتشار اور بے چینی کا باعث بنے
مزید پڑھیں




