مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں کے مذہبی تشخص پر حملے جاری

مذموم سیاسی مقاصد کےحصول کیلئے مودی سرکار اقلیتوں کے مذہبی حقوق پر مسلسل وار اور نفرت انگیزی میں مصروف ہے،
عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ کے مطابق؛ مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوتوا حکومت کے سیاسی اقدامات مسلمانوں کی مذہبی زندگی کو براہِ راست متاثر کر رہے ہیں،مودی حکومت کے زیرِ اثر وقف بورڈ کیجانب سے مساجد میں خطباتِ جمعہ میں یکساں موضوعات مقرر کرنا مسلمانوں کے مذہبی آزادی میں مداخلت ہے،امریکی پریس خبررساں ادارہ مسلم نیٹ ورک ٹی وی میں شائج مطمان کے مطابق؛ بھارت میں بی جے پی حکومت نے وسیع پیمانے پر جبری اخراج کرتے ہوئے 550 مسلمانوں کے گھر مسمار کر کے 4000 افراد کو بے گھر کر دیا،ممبئی کے علاقے مالاد میں ہندوتوا تنظیم کی نفرت انگیز مہم کے تحت شاپنگ مال میں مسلمانوں کے لیے نماز کی مختص جگہ مسمار کر دی گئی، ہندوانتہاپسندوں نے سری نگرمیں تختِ سلیمان کی درگاہ کے قریب نصب کلمۂ طیبہ والے بورڈ کواکھاڑ کراسلامی شعائرکی بے حرمتی کی
بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرینِ کے مطابق؛ اقلیتوں کیخلاف ظالمانہ اقدامات سے نام نہاد سیکولر بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا ہے




