چاغی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 3 نوجوان جاں بحق

مصنف:
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چاغی میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے موٹرسائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں نوجوان موٹرسائیکل پر پکنک منانے جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی موٹرسائیکل سڑک کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور تینوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔جاں بحق نوجوانوں کی شناخت الطاف نوتیزئی، سہیل بنگلزئی اور عرفان بنگلزئی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان آپس میں ماموں زاد اور خالہ زاد رشتہ دار بھی تھے۔
مزید پڑھیں





