Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

چینی صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے، غیر معمولی ریڈ کارپٹ استقبال

مصنف:

واشنگٹن: چین کے صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول نے ان کا پرتپاک اور غیر معمولی استقبال کیا۔


چینی صدر شی جن پنگ اپنی اہلیہ کے ہمراہ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچے، جہاں میری لینڈ کے فوجی اڈے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر ان کے استقبال کے لیے 100 فٹ طویل ریڈ کارپٹ بچھایا گیا۔اس موقع پر چینی صدر کو توپوں کی سلامی دی گئی، دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں اور طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔


چینی صدر کا یہ استقبال معمول کے سفارتی پروٹوکول سے ہٹ کر تھا۔ صدارتی تقریبات کی نگرانی کرنے والے ادارے سی اسپین کے مطابق 11 سال بعد پہلی مرتبہ کسی امریکی صدر نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر کسی غیر ملکی رہنما کا استقبال کیا ہے۔ اس سے قبل 2015 میں امریکی صدر براک اوباما نے پوپ فرانسس کا یہاں استقبال کیا تھا۔


تقریباً تین سال بعد چینی صدر کے پہلے دورۂ امریکا کے آغاز پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور چند منٹ گفتگو کی۔استقبالی تقریب کے بعد دونوں صدور الگ الگ گاڑیوں میں واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوگئے۔ دونوں رہنماؤں کی باضابطہ ملاقاتیں جمعرات کو شیڈول ہیں۔