جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

گوادر میں فوجی کیمپ پر کالعدم بی ایل اے کے حملے اور شہر پر کنٹرول کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد، حقائق سامنے آگئے


گوادر سے متعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دعوے جھوٹ اور بے بنیاد قرار ہیں ۔ سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، تاہم اصل حقائق ان دعوؤں سے مختلف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے جس کیمپ کو نشانہ بنایا، وہ ایک تعمیراتی کمپنی کا کیمپ تھا، جسے پہلے ہی خالی کیا جا چکا تھا۔ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر دیکھایا گیا کہ بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سڑک پر کھڑے چند ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ اس کارروائی سے ایک مرتبہ پھر واضح ہوتا ہے کہ دہشت گرد عام شہریوں، ان کے روزگار اور املاک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ بے گناہ شہریوں کے روزگار اور ان کی املاک کو نشانہ بنانے جیسی کارروائیاں دہشت گردوں کے عزائم کو ظاہر کرتی ہیں۔

اسی طرح گوادر پر کنٹرول حاصل کرنے سے متعلق کالعدم بی ایل اے کا دعویٰ بھی غلط اور حقائق کے منافی ہے۔