ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لانگ مارچ پر اعتراض نہیں،دہشت گردی کے خاتمے پر بھی پی ٹی آئی بات کرے: طلال چوہدری

talal-ch
مصنف:

جڑانوالا: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ، حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں، تاہم دہشت گردی کے خاتمے پر بھی بات ہونی چاہیے۔


جڑانوالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ سے نہیں روکا، شرط یہ ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر بھی بات کی جائے۔ سیاست اپنی جگہ، تمام سیاسی جماعتیں مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) یا افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔ دہشت گرد، دہشت گرد ہوتا ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت ہونی چاہیے۔وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں پر حملے ہوئے ہیں، لیکن پی ٹی آئی کے کسی رہنما یا اجتماع پر کبھی دہشت گردی نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دفتر کھولنے کی بات کی تھی۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے گورنر راج کے خلاف اور پی ٹی آئی کے حق میں پریس ریلیز جاری کی۔ گورنر راج کا مقصد صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہے، جبکہ دہشت گرد گروپوں کا ساتھ دینے والوں سے ریاستی ادارے نمٹیں گے۔