ہفتہ، 7 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ


ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔

نشست کے دوران پاکستان کے پہلے سکھ ڈاکٹر ممپال سنگھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو خوش آمدید کہا اور پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔ ڈاکٹر ممپال سنگھ کا کہنا تھا کہ میری سرداری پاکستان سے ہے اور مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، آزادی کی قدر ان لوگوں سے پوچھنی چاہیے جنہیں آزادی میسر نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل سہولیات اور مواقع اس ملک کی خوبصورتی کا ثبوت ہیں، پاکستان نے انہیں عزت، شناخت اور تمغۂ امتیاز سے نوازا ہے۔ ڈاکٹر ممپال سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی افواج کے ساتھ ہمیشہ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔