مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو ترک وزیر خارجہ کا کرارا جواب

نیویارک: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو ترک وزیر خارجہ خاقان فدان نے سخت جواب دے دیا۔
نیویارک میں منعقدہ ایک سیمینار کے دوران ترک وزیر خارجہ خاقان فدان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔اتحاد کے امتحان اور اجتماعی دفاع کی شق کے مؤثر ہونے سے متعلق سوال پر خاقان فدان نے سابق امریکی سفیر جیمز جیفری کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ گزشتہ پچاس برس کے دوران نیٹو چارٹر کے آرٹیکل 5 کا اطلاق کتنی بار ہوا ہے؟ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ نیٹو کی پوری تاریخ میں آرٹیکل 5 صرف ایک مرتبہ نافذ ہوا، تاہم کسی نے نیٹو کو اس بنیاد پر ’’کاغذی شیر‘‘ قرار نہیں دیا۔
خاقان فدان نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے دفاعی اتحاد سے یمن کے دس سالہ طویل بحران کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ مناسب نہیں۔ ان کے مطابق کسی نئے دفاعی تعاون کے فوری طور پر ہر علاقائی بحران کا حل فراہم کرنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے۔
مزید پڑھیں




