منگل، 27 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بائیک رائیڈر کی مبینہ ہراسانی، لڑکی نے چلتی موٹرسائیکل سے چھلانگ لگا دی، مقدمہ درج


لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں آن لائن بائیک رائیڈر کی مبینہ ہراسانی سے بچنے کے لیے لڑکی نے چلتی موٹرسائیکل سے چھلانگ لگا دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

جوہر ٹاؤن میں آن لائن بائیک رائیڈر کی نازیبا حرکات نے لڑکی کو خوفزدہ کردیا۔ پولیس کے مطابق نجی ٹیکسی کمپنی سے وابستہ موٹرسائیکل سوار نے لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی، جس پر لڑکی نے بچنے کے لیے چلتی موٹرسائیکل سے چھلانگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو فوری گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔