جمعرات، 22 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ، حکومت اورجماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا


پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا اجلاس طے ہو گیا، بیٹھک کل شام کو اسلام آباد میں ہوگی ۔ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی نے کل ملک گیر پرامن احتجاج کی کال بھی دی ہے ۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کو فون کرکے ملاقات کے وقت سے آگاہ کیا ۔ لیاقت بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، جس میں وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات طے ہوگی۔

لیاقت بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات اوراحتجاج ساتھ چلیں گے تاکہ عوام کو ریلیف ملے، معاشی پہیہ بھی نہیں رکے گا ۔