جمعرات، 29 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا

iman mazari8
مصنف:

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بیریئر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔


اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تین مختلف دفعات کے تحت دونوں ملزمان کو سزا سنانے کے ساتھ جرمانے بھی عائد کیے۔مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر 7 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی، جبکہ عدالت نے کارروائی کے دوران ملزمان کے دفاع کے لیے اسٹیٹ کونسل عاطف محمود کو مقرر کیا تھا، جنہوں نے گواہان پر جرح کی۔


استغاثہ کی جانب سے مقدمے میں مجموعی طور پر 7 گواہان پیش کیے گئے۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف یہ مقدمہ 25 اکتوبر 2024ء کو درج کیا گیا تھا۔