کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کے کیس میں عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
اقرار الحسن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔اقرار الحسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں،اقرار االحسن کی جانب سے جوڈیشل ہونے کے بعد درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے، اقرار الحسن کو گھر سے گرفتار کیا گیاتھا






