اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع

مصنف:
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی، جبکہ انہیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
اقرار الحسن کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر این سی سی آئی اے نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے،فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد اقرار الحسن کو این سی سی آئی اے حکام اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئے۔اقرار الحسن کی فیملی بھی عدالت میں موجود تھی۔
مزید پڑھیں




