Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی ایئرلائنز کی بین الاقوامی پروازیں جاری


امریکی پابندیاں عائد کیے جانے کے باوجود ایرانی ایئرلائنز کی بین الاقوامی پروازیں جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں متحدہ عرب امارات، ترکیہ، چین، آذربائیجان اور افغانستان سمیت مختلف ممالک کے لیے چلائی گئیں، جبکہ تھائی لینڈ کے لیے بھی ایرانی پروازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق امریکی پابندیوں کے نفاذ کے چند گھنٹے بعد ایران سے تقریباً 6 پروازیں بنکاک، شنگھائی، کابل اور دیگر مقامات کے لیے روانہ ہوئیں۔

فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ایرانی ایئرلائنز کی بین الاقوامی سرگرمیاں امریکی پابندیوں کے اعلان کے بعد بھی مکمل طور پر معطل نہیں ہوئیں۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL