Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں ،وزارت اطلاعات

مصنف:

اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے وفاقی دارالحکومت میں سڑکیں بند ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا۔


وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی۔وزارت اطلاعات کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں احتیاطاً کنٹینرز رکھے گئے جبکہ حساس تنصیبات اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ جانبدارانہ رپورٹنگ گمراہ کن اور منفی تاثر پیدا کرتی ہے، جھوٹ اور پروپیگنڈا حقائق کا متبادل نہیں ہوسکتا۔