جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کم عمر لڑکوں کو پاؤں چومنے پر مجبور کرنے، غیرقانونی پنچایت کے خلاف مقدمہ درج

Mother, brother and sister killed in Nowshera
مصنف:

مظفر گڑھ میں کم عمر لڑکوں کو پاؤں چومنے پر مجبور کرنے اور غیرقانونی پنچایت منعقد کرنے کے معاملے پر پولیس نے 4 لڑکوں اور پنچایت کے 27 شرکاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


پولیس ترجمان کے مطابق ہتک آمیز سلوک کے دو واقعات میں ملوث 13 سے 15 سال عمر کے 4 لڑکوں اور پنچایت میں شریک 27 افراد کے خلاف تھانہ خانگڑھ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے نامزد 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق 15 اکتوبر کو لڑائی جھگڑے کے بعد 3 لڑکوں نے ایک لڑکے کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر اسے اپنے پاؤں چومنے پر مجبور کیا۔ واقعے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو معاملہ اہل علاقہ کی پنچایت میں پیش کیا گیا، جہاں لوگوں کی موجودگی میں تین لڑکوں کو متاثرہ لڑکے کے پاؤں چومنے اور معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔