کراچی میں بوری بند لاش کا معمہ 6 گھنٹوں میں حل، مقتول کے دو بھائی گرفتار

کراچی میں بوٹ بیسن پولیس نے تشدد زدہ رسیوں سے بندھی بوری بند لاش کا کیس 6 گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے مقتول کے 2 بھائیوں کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کلفٹن بلاک 2 عمر شریف پارک کے قریب سے بوری میں بند جزوی طور پر دفن کی گئی ملی تھی جس کی شناخت پولیس کی تلاش ایپ کی مدد سے کامران خان عرف شینا ولد گل لالے کے نام سے کی گئی تھی۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول کو مبینہ طور پر تکیے سے منہ دبا کر قتل کیا گیا تاہم پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کے 2 بھائیوں شیر محمد اور وحید علی کو شامل تفتیش کیا تو ملزمان نے دوران تفتیش اپنے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انھوں نے اپنے بھائی کو شیریں جناح کالونی میں واقع گھر میں قتل کیا اور لاش کو رسیوں سے باندھ کر بوری میں بند کیا۔
ملزمان نے گھر میں ہونے والے جھگڑے کے دوران اپنے کو قتل کیا تھا جبکہ مقتول کامران خان عرف شینا کا کرمنل ریکارڈ ہے جس کے خلاف منشیات کے استعمال و فروخت سے متعلق 2 سمیت 3 مقدمات بھی درج تھے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بوٹ بیسن پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقہ کار اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں اندھے قتل کا کیس صرف 6 گھنٹوں میں حل کرلیا جبکہ قتل میں ملوث مقتول کے دونوں ملزمان بھائی پولیس کی حراست میں ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں




