Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قصور،ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ

LPG-696×342

قصور،ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ


تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی ماری عوام پر ایک اور ظلم و ستم ڈھا دیا گیا ہے،گورنمنٹ نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی سرکاری قیمت 279 روپے 33 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے،ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو صارفین کے لیے ایل پی جی کی لاگت مذید بڑھے گی


واضح رہے کہ سرکاری قیمت 279 روپے 33 پیسے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مختلف علاقوں میں ایل پی جی پہلے ہی سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی تھی صارفین کے مطابق ایل پی جی کی قیمت کئی مقامات پر 440 سے 480 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی تھی تو اب ظاہری بات قیمتیں اور زیادہ کی جائینگی،صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی اور کارروائی کی جائے تاکہ مصنوعی مہنگائی اور زائد قیمت وصول کرنے کا سلسلہ روکا جا سکے


رپورٹ غنی محمود قصوری

ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی