ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث 9 مقدمات کے ملزمان گرفتار

Crime
مصنف:

لاہور: خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم، تشدد اور بدسلوکی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور پولیس نے 9 مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔


ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق نیو انار کلی پولیس نے بچے سے بدفعلی کے الزام میں حسیب اور عمران کو گرفتار کیا، جبکہ ڈیفنس سی پولیس نے لڑکی سے زیادتی کے الزام میں زوار حسین کو حراست میں لے لیا۔شالیمار پولیس نے ماں اور بیٹی پر تشدد کے الزام میں عامر علی کو گرفتار کیا۔ گرین ٹاؤن پولیس نے اپنی والدہ پر تشدد اور زدوکوب کرنے کے الزام میں محمد ندیم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق بادامی باغ پولیس نے اپنی بھابی کو گالم گلوچ کرنے کے الزام میں واحد علی، باٹا پور پولیس نے خاتون سے بدتمیزی اور زدوکوب کرنے کے الزام میں بلال، جبکہ مصری شاہ پولیس نے لڑکی سے گالم گلوچ اور زدوکوب کرنے کے الزام میں زبیر غوری کو گرفتار کیا۔سی طرح شاد باغ پولیس نے خواتین سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کرنے کے الزام میں اظہر اور محمد کاشف کو گرفتار کر لیا۔


ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ خواتین اور بچوں کا تحفظ لاہور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ والدین کی بروقت توجہ بچوں کو جرائم اور استحصال سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔