کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد، نیول چیف سے ملاقات

مصنف:
کمانڈر کویت نیول فورس میجر جنرل (نیوی) سیف عبدالہادی الحملان نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے تفصیلی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بحری سیکیورٹی صورتحال اور پاک کویت بحری تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں بحری امن و استحکام کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں




