لاڑکانہ میں فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق

مصنف:
لاڑکانہ میں رتوڈیرو کے جیکب آباد روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے باپ اور تین بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے جیکب آباد روڈ پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں باپ اور اس کے تین بیٹے بھی شامل ہیں، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں





