جمعرات، 22 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لڑکی کو بلیک میل کرنے کے کیس میں 2 ملزمان کو 10، 10 سال قید

Court order
مصنف:

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 12 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کو مجموعی طور پر 20 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔


کیس کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سنایا۔ عدالت نے سیکشن 22 کے تحت دونوں ملزمان کو 7، 7 سال قید اور سیکشن 24 کے تحت 3، 3 سال قید کی سزا سنائی۔عدالت نے دونوں ملزمان پر سیکشن 24 کے تحت 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے درج کیا تھا۔