مسجد میں خاتون سے زنا کرتے مولوی پکڑا گیا ،شہریوں نے مولوی کو پولیس کے حوالے کر دیا
تھانہ کوٹ مٹھن میں ایک خاتون سے مبینہ زیادتی اور مسجد کی بے حرمتی کے الزام میں امام مسجد محمد حسین ولد موسیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کو درج کرائی گئی ابتدائی اطلاعی رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق مدعی عابد حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ متاثرہ خاتون شاہینہ مائی اس کی ہمشیرہ اور بیوہ ہے، جس کے چار بچے ہیں۔ ملزم محمد حسین مبینہ طور پر خاتون کو موبائل فون پر ورغلاتا اور بہلاتا پھسلاتا رہتا تھا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق 15 اکتوبر کو شاہینہ مائی ادویات لینے کے لیے کوٹ مٹھن شہر آئی ہوئی تھی کہ ملزم مبینہ طور پر اسے بہلا پھسلا کر پرانی چونگی کے قریب مسجد فیضان علی لے گیا، جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کی چیخ و پکار سن کر اس کا بھائی عابد حسین اور دیگر افراد موقع پر پہنچے، جہاں مدعی نے ملزم کو مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے دیکھنے کا دعویٰ کیا۔ مدعی اور دیگر افراد نے ملزم کو موقع پر قابو کرلیا، جبکہ واقعے کے بعد مزید لوگ بھی وہاں جمع ہوگئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی، متاثرہ خاتون کا بیان قلم بند کیا اور اسے طبی معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راجن پور بھجوا دیا گیا۔ واقعے کی شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے) کی کرائم سین ٹیم کو بھی اطلاع دی گئی۔پولیس نے ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر ملزم کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 376 اور 295 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں






