’جدائی کا غم آج بھی پہلے دن کی طرح تازہ ہے‘، بیٹے عاصم کی وفات کے 3سال پورے ہونے پر مولانا طارق جمیل کا بیان

مصنف:
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے عاصم کی وفات کو 3 سال مکمل ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کی جدائی کا غم آج بھی پہلے دن کی طرح تازہ ہے۔ مولانا طارق جمیل نے 29 اکتوبر 2023ء کو اپنے بیٹے عاصم کی وفات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جوان اولاد کی موت کا دکھ وہی سمجھ سکتا ہے جس پر یہ حادثہ گزرا ہو۔
انہوں نے کہا کہ وقت گزر جاتا ہے، مگر اولاد کی جدائی کا درد کبھی کم نہیں ہوتا۔
مولانا طارق جمیل نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے بیٹے کی مغفرت فرمائے، اس کی قبر کو اپنے نور اور رحمت سے بھر دے اور اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل 29 اکتوبر 2023 کو پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل تلمبہ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے تھے۔ ان کی عمر 32 سال تھی۔
مزید پڑھیں




