Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

نقیب اللہ قتل کیس، شعیب شوٹر سمیت 7 ملزمان عدم شواہد پر بری

مصنف:

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں عدم شواہد کی بنیاد پر شعیب شوٹر، امان اللہ مروت سمیت 7 ملزمان کو بری کردیا۔


عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران دیگر بری ہونے والے ملزمان میں گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجا شمیم اور محسن عباس شامل ہیں۔ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی گواہ نے یہ بیان نہیں دیا کہ پولیس مقابلہ جعلی تھا۔


سرکاری وکیل کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران و اہلکار پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، جبکہ سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 پولیس افسران و اہلکار مفرور تھے۔ ساتوں مفرور ملزمان نے عدالت کے فیصلے کے بعد سرینڈر کیا تھا۔واضح رہے کہ نقیب اللہ کو جنوری 2018 میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔