بدھ، 18 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

1971 کی پاک بھارت جنگ میں بہاریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم، تاریخ کا سیاہ باب

مصنف:

دہشتگرد مکتی باہنی نے نہتے، بے گناہ اور محبِ وطن پاکستانیوں خصوصاً بہاری کمیونٹی پر مظالم ڈھا کر درندگی کی بدترین مثال قائم کی


بہاری کمیونٹی کے محمد علاؤالدین بھی اُن بہادر پاکستانیوں میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان کی محبت میں اپنا سب کچھ لٹا دیا ،بھارتی سرپرستی میں مکتی باہنی کی درندگی سے متاثرہ علاؤ الدین نے آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ مکتی باہنی کے دہشتگردوں نے پورے ملک میں آگ و خون کا دریا بہایا، ہم نے بہت مشکل سے اپنے لوگوں کی حفاظت کی،چٹاگانگ میں ظلم کی ایسی ہولناک کیفیت تھی کہ ہم نے 45 ڈرمز میں سربریدہ لاشیں اکٹھی کیں، بے شمار لاشیں سڑکوں پر موجود تھیں، جنہیں ہم نے اپنے ہاتھوں سے دفن کیا،مکتی باہنی، شانتی باہنی اور لال باہنی کے دہشت گردوں نے تباہ کن صورتحال قائم کر رکھی تھی ،