بدھ، 18 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شرقپور شریف: درجنوں منشیات فروشوں کی جرائم سے توبہ، آئندہ منشیات فروشی نہ کرنے کا حلف

مصنف:

شرقپور شریف: نواحی گاؤں مہادیوی میں درجنوں منشیات فروشوں نے منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم سے توبہ کرتے ہوئے آئندہ اس مکروہ دھندے میں ملوث نہ ہونے کا حلف اٹھا لیا۔


پولیس کے مطابق مہادیوی میں منشیات فروشوں کے خلاف کئی روز سے مسلسل آپریشن جاری تھا، جس کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ پولیس کی مسلسل کارروائیوں کے بعد درجنوں منشیات فروشوں نے مسجد میں جرائم چھوڑنے کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر انہوں نے حلفیہ اعلان کیا کہ وہ اپنی باقی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزاریں گے، آئندہ منشیات فروشی نہیں کریں گے اور گاؤں میں بھی کسی منشیات فروش کو داخل نہیں ہونے دیں گے۔