جمعہ، 16 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پشاور: دیر کالونی اسکول حادثے کا مقدمہ درج، مالکان اور ٹھیکیدار نامزد

مصنف:

پشاور: اسکول کی چھتیں گرنے سے 30 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ، 52 افراد زخمی ہوئے، ایف آئی آر میں ناقص تعمیراتی مواد اور عمارت کی بوسیدگی کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا۔


پشاور میں دیر کالونی اسکول حادثے کا مقدمہ تھانہ آغہ میر جانی شاہ میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ اسکول کی عمارت تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار، مالکان اور شیئر ہولڈرز کے خلاف درج کیا گیا ہے، جبکہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسکول کی چھتیں گرنے سے 30 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی، جبکہ حادثے میں 52 افراد زخمی ہوئے۔ عمارت میں ناقص تعمیراتی مواد کے استعمال اور اس کے بوسیدہ و غیر موزوں ہونے کو حادثے کی وجوہات میں شامل کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسکول کی دیواریں اور چھتیں بوسیدہ ہونے کے حوالے سے پہلے بھی شکایات کی گئی تھیں، تاہم بچوں کی جانب سے شکایات کے باوجود مبینہ طور پر اسکول مالکان نے ان پر کوئی توجہ نہیں دی۔ایف آئی آر کے مطابق اسکول کی دوسری منزل پر واقع نرسری کلاس اور گراؤنڈ فلور کے کمروں کی چھتیں گریں۔ اسکول کی اراضی 16 مرلے پر مشتمل ہے، جو وحید اور جاوید کی ملکیت بتائی گئی ہے۔ یہ اراضی 2024 میں لیز پر حاصل کرکے اس پر اسکول کی عمارت تعمیر کی گئی تھی۔پولیس نے حادثے کا مقدمہ قتل بالسبب سمیت تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 322، 148 اور 149 کے تحت درج کیا ہے۔