کےپی کے میں ترقیاتی کاموں کیلئے160 ارب روپے دیئےجائیں گے، وزیراعظم کی قبائلی عمائدین کو یقین دہانی

قبائلی اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل ترقیاتی کونسل اور قبائلی عمائدین کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ قبائلی عمائدین کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، قبائلی عمائدین نے ہمیشہ ڈنکے کی چوٹ پر پاکستان کا ساتھ دیا، قبائلی عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں، اگر صوبےمیں حالات بہتر ہوتے تو شاید ایمرجنسی کی ضرورت نہ پڑتی، کے پی میں دہشتگردی اپنے عروج پر پہنچ چکی تھی۔
ان کا کہناتھا کہ صوبے میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے 160 ارب روپے مہیاکیا جائے گا، گورنر اور چیف سیکرٹری کو اسلام آباد بلایااور کہاجتنی چاہے گندم لیں، پولیس کی ٹریننگ، سی ٹی ڈی اور سیف سٹی کے حوالے سے منصوبوں کو پورا کرنے کی ہدایت کی ہے، صوبے کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، وفاق اور صوبائی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے،صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب اور کرپشن عروج پر ہے، عوام کو جو وسائل ملنے چاہئیں وہ کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں، صوبے میں پینے کے پانی کے حوالے سے 100 ارب روپے کا اسکینڈل ہے، کوہستان اسکینڈل میں 37 ارب روپے کی کرپشن کی گئی، صوبے کے وسائل کو 13 سال میں لوٹا گیا، عوام کی ایک ایک پائی ان تک پہنچائی جائے گی۔
مزید پڑھیں





