جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعظم نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کردیا، وزیراعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی، انڈرپاس سے مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کشمیر چوک منصوبے کے تحت 6 ہزار 340 نئے درخت لگائے گئے ہیں جبکہ منصوبے کے اطراف کشمیر کی مناسبت سے دو خوبصورت مونومنٹس بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر چوک انڈرپاس منصوبہ صرف 27 روز میں مکمل کیا گیا، محسن نقوی کو مبارکباد دیتا ہوں، اپنے سیاسی کیریئر میں اتنی برق رفتاری سے کوئی منصوبہ مکمل ہوتا نہیں دیکھا