پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 13 دہشت گرد گرفتار

مصنف:
پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف کارروائیوں کے دوران 13 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد واجد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عثمان، نعیم، عبدالمنان، واجد، اسامہ، حسن اور بابر بھی شامل ہیں۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 13 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں





