ہفتہ، 24 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قیصر احمد شیخ سے ریگولیٹری اصلاحات کمیٹی کی سربراہی واپس

مصنف:

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کی سربراہی واپس لے لی ہے، جبکہ وفاقی وزیر تجارت ہارون اختر خان کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔


کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کی نئی تشکیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق مشیر صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کو بھی نو تشکیل شدہ کمیٹی کا شریک چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیصر احمد شیخ کو کمیٹی کے نئے تشکیل شدہ ارکان میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل وہ کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کے چیئرمین کے فرائض انجام دے رہے تھے۔