Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حوثی حملے،سعودی مفتیِ اعظم کی افواج کو ثابت قدم رہنے کی تلقین

مصنف:

سعودی مفتیِ اعظم اور چیئرمین مجلسِ علماء کے سربراہ شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی عرب اور اتحادی افواج کو اتحاد برقرار رکھنے اور ثابت قدم رہنے کی تلقین کی ہے۔


اپنے بیان میں شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی گروہ کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔سعودی مفتیِ اعظم نے محاذ پر موجود سعودی فوجیوں اور اتحادی افواج پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر حوثی حملوں کا مقابلہ کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔انہوں نے اہلکاروں کو اپنے مشن کی انجام دہی کے دوران صبر، استقامت اور ثابت قدمی اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور عوام کے دفاع کے لیے انجام دی جانے والی ذمہ داری انتہائی اہم ہے۔شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے سعودی اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی میں اللہ تعالیٰ پر توکل اور ثابت قدمی اختیار کرنے کی بھی تلقین کی۔